واشنگٹن:امریکی ری پبلکن پارٹی کے رکن مائیکل میک کول نے ایک دفعہ پھر طالبان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ طالبان آج بھی افغان اور امریکی شریوں کو نکلنے سے روک رہے ہیں ،2 دن سے طیارے مزار شریف سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیںلیکن طالبان نے انہیں روک رکھا ہے ۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا مزارشریف ایئرپورٹ پر 6طیارےامریکی شہریوں،افغان ترجمانوں کےساتھ انتظارکررہےہیں،رکن ری پبلکن پارٹی میک کول کا کہنا ہے امریکی محکمہ خارجہ نے ان پروازوں کو کلیئر کردیا ہےاس تمام کے باوجود طالبان ایئرپورٹ سے باہر نہیں جانے دے رہے۔
دوسری طرف ترجمان طالبان نے امریکی رکن ری پبلک پارٹی کے الزام کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ سب طالبان کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش ہے ،طالبان کی طرف سے امریکی رکن کی طرف سے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ محظ طالبان کیخلاف پروپگینڈا ہے ۔
ترجمان طالبان نے کہا ہمیں عام افغان شہریوں سے کوئی مسئلہ نہیں ،یہ پروپیگنڈا ہےاورہم اسے مسترد کرتے ہیں۔