اس خطےکی ترقی کاراز کشمیرکےمنصفانہ حل میں  ہے،صدرعارف علوی

10:19 PM, 6 Sep, 2021

راولپنڈی:صدر مملکت عارف علوی نے یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 6 ستمبر قربانی کا استعارہ ہے، ماد روطن کے لئے پاک فوج نے ماضی میں بھی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔

جی ایچ کیوراولپنڈی میں یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا 6ستمبر کا دن دشمنوں کیلئے سبق کا دن ہے،تنقید برائے تنقید اور منفی رویوں کو رد کرنا ہو گا، انہوں نے کہا موجودہ دور میں جنگ کی نوعیت بدل گئی ہے لیکن ہم ہر قسم کی جنگ کیلئے تیار ہیں ،آزادی کی نعمت اللہ کی طرف سے تحفہ ہےاور پاکستان اس کی حفاظت کرنا جانتا ہے ،صدر عارف علوی نے کہا ہم جانتے ہیں ہمارا دشمن روز اول سے ہماری آزادی کیخلاف اپنی کوششوں میں مصروف ہے لیکن ہمارا دشمن جان لے پاک فوج کے جوان ہر وقت ہر لمحہ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔

صدر مملکت نے کہا اس خطےکی ترقی کاراز کشمیرکےمنصفانہ حل میں  ہے،بدقسمتی  سےہمارےہمسائےنےہماری آزادی کودل سےتسلیم نہیں کیاہے،اس خطےکی ترقی کاراز کشمیرکےمنصفانہ حل میں  ہے،وقت آگیا ہے کہ تمام مسائل کا منصفانہ حل تلا ش کیا جائے ،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ خطے کی ترقی اور  نمو کا راز  مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے جڑا ہے ،ہم ہندوستان کے کشمیر  پر غاصبانہ قبضے اور 5 اگست 2019 کے بعد اٹھائے گئے وہ تمام اقدامات جو درحقیقت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام ِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں،   ان کو مکمل طور پر  رد کرتے ہیں ،ہم کشمیریوں کی ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی   حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر عارف علوی نے کہا چھ ستمبر ایک دن نہیں بلکہ ہماری قومی تاریخ میں استعارہ ہے ، قومی یکجہتی  ، حوصلے اور قربانی کا۔ بلاشبہ یہ ایک تجدید وفا   کا  دِ ن ہے۔ جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیسے آج سے 56 برس قبل پوری قوم ایک غیر اعلانیہ جنگ کے خلاف ،  دشمن کے نا پاک  عزائم کی راہ میں ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند حائل ہو گئی  ۔  اس جدوجہد میں نا صرف ہم نے دشمن کی طاقت کے گھمنڈ کو نیست و نابود کر دیا   ،  بلکہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم بحیثیت قوم نہ صرف اپنی  آزادی  سے محبت کرتے ہیں بلکہ  اِس سر زمین کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے ۔ ہماری  آزادی  کے پہلے سانس سے  لیکر آئندہ  آنے  والی نسلوں تک پاکستان کا بچہ  بچہ  اِس  آزادی کیلئے جان دینے کو تیار ہے۔ ایک اور سبق جو اس جنگ سے دشمن نے سیکھا وہ یہ تھا کہ کسی بھی آزمائش کی گھڑی میں پوری قوم اور پاک افواج کا رشتہ بے مثال اور نہ مٹنے والا ہے ۔ جنگ چاہے سترہ دن کی ہو یا ستر برس کی   ،  روایتی ہو یا غیر روایتی   ،  ہمارا دشمن وطن کیلئے ہماری قربانیوں کی روایت اور جذبے کو ماند نہیں کر سکتا۔

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی اور پُروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے،تقریب میں وفاقی کابینہ اراکین، قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور صوبائی وزرائے اعلیٰ موجود رہے،تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں افواج پاکستان کے شہداء کے لواحقین، غازی، حاضر سروس اور ریٹائرڈ عسکری حکام اور جوان موجود ہیں،اس موقع پر نامور گلوکاروں نے پاک فوج اور شہدا سے متعلق نغمات پیش کیے، تقریب میں مختلف دستاویزاتی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔

مزیدخبریں