لاہور میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

09:54 PM, 6 Sep, 2021

لاہور:لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11فیصد ہوگئی ،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے ایک ہزار 784نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.6ریکارڈ کی گئی،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 7.6فیصد، ملتان میں 10.1اور گوجرانوالہ میں کورونا مثبت کیسزکی شرح5.5ریکارڈ کی گئی۔

 گزشتہ   24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا سے  27افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 10افراد کا انتقال لاہور میں ہوا، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3ہزار 158ہوگئی ۔

مزیدخبریں