کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالرز کمی کے بعد 1824ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے اضافے سے1لاکھ12ہزار400 اوردس گرام سونے کی قیمت85روپے اضافے سے96ہزار365روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1430روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔
دوسری طرف انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.90روپے سے بڑھ کر167.15روپے اور قیمت فروخت167روپے سے بڑھ کر167.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں20پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید167.30روپے سے بڑھ کر167.60روپے اور قیمت فروخت167.60روپے سے بڑھ کر167.80روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 197.50روپے اور قیمت فروخت199روپے پر برقرا رہی جبکہ1.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 230.50روپے سے بڑھ کر232روپے اور قیمت فروخت 232روپے سے بڑھ کر233.50روپے ہو گئی ۔