سید علی گیلانی کی موت طبعی نہیں انہیں قتل کیا گیا :بڑادعویٰ سامنے آگیا 

07:18 PM, 6 Sep, 2021

لاہور :سید علی گیلانی کی موت لیکر ایک نیا دعویٰ سامنے آگیا جس میں آزاد جموں کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ سید علی گیلانی کی طبعی وفات نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے ، دینا کی سب سے بڑی جموریت کے دعوی دار نے علی گیلانی کی تدفین ان کے شیان شان نہیں ہونے دی۔

آزاد ریاست جموں کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی طعبی وفات نہیں ہوئی بلکہ انھیں قتل کیا گیا ہے ۔ دینا کی سب سے بڑی جموریت کے دعوی دار نے علی گیلانی کی تدفین ان کے شیان شان نہیں ہونے دی۔ان کی معیت کو فوج نے اپنی نگرانی میں لے لیا۔بھارت ان ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا ہے۔ تعزیتی ریفرنس سے گورنر پنجاب چوہدریمحمد سرور، وفاقی وزیر برائے زراعت سید فخر امام ، مسلم لیگ نون کے رہنما جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

کشمیر ہاوس اسلام آباد میں سید علی گیلانی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد ریاست جموں کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی وفات طبعی نہیں بلکہ انھیں قتل کیا گیا ہے ۔ انھیں ایک طویل عرصہ سے جیل اور گھر پر نظر بند رکھا گیا گیا جس کے باعث انھیں علاج معالجے کی سہولیات نہیں میسر نہیں تھیں ۔ انھوں نے کہا کہ دینا کی سب سے بڑی جموریت کے دعوی دار بھارت نے علی گیلانی کی تدفین ان کے شیان شان نہیں ہونے دی۔ان کی میت کو فوج نے اپنی نگرانی میں لے لیا۔بھارت ان ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتا ہے۔ 

صدرآزاد کشمیر کا کہنا تھاکہ بھارت کو افغانستان سے سبق سیکھنا چاہیے، جس طرح امریکہ کو افغانستان سے نکلنا پڑا اسی طرح بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔ بھارت پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے مگر پاکستان نےکہا ہے کہ وہ کشمیر سمیت تمام ایشو پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے تیار ہے ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے ویڈیو لنک پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارت کے خلاف جو جدوجہد شروع کی اس میں علی گیلانی کا کردار بنیادی تھا۔ سید علی گیلانی کی جدوجہد کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔اُن کے خلا کو پورا کرنے کے لئے ہمیں دہائیوں تک جدوجہد کرنا ہو گی۔ بھارت 9 لاکھ فوج کشمیر میں تعینات کرکے یہ سمجھ رہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو دبانے میں کامیاب ہو جائے گا جواس کی بھول ہے ۔ہم آج یوم دفاع کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیر کی جدوجہد کی کامیابی تک ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

 تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے زراعت سید فخر امام نے کہا کہ علی گیلانی آزادی کی جدوجہد کا ایک بڑا استعارہ ہیں ،ان کی وفات ایک بہت بڑا نقصان ہے ، کشمیری عوام ان کے بتائے ہوئے راستے پر جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما جنرل ( ر) عبدالقیوم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے۔کشمیر کاز کیلئے ہم ہرقسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر، نیوکلیئر پاور و افغان امن کے معاملے پر متفق و متحد ہے ۔مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے۔

اقوام متحدہ ایک غیر موثر ادارہ بن چکا ہے،کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے کی ایک وجہ عالمی برادی کی خاموشی بھی ہے۔بھارتی حکمران بدنیت اور مسلمانوں کے قاتل ہیں ،ہمیں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے متحد ہوکر اپنی کوششیں جاری رکھنا ہیں۔

مزیدخبریں