لاہور :بڑے ایونٹ سے قبل ہی ٹیم پاکستان میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل گئیں ،رمیز راجہ کی اننگز شروع ہونےسے قبل ہی ٹیم منیجمنٹ کی دو بڑی وکٹیں گر گئیں ،ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے عہدے سے دستبردار ہوتے ہی نئے نام بھی سامنے آگئے ۔
ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق مصباح الحق اور وقار یونس کی جگہ ثقلین مشتاق اور عبد الرزاق کو عبوری کوچ مقرر کرنے کی منظوری دیدی گئی ،فی الوقت دونوں کی تقرری نیو زی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے عبوری کوچ کیلئے کی گئی ہے ۔
مصباح الحق کا کہنا ہے قرنطینہ کےدوران چوبیس ماہ کی کارکردگی کاجائزہ لیا، وہ جانتےہیں کہ عہدہ چھوڑنےکےلیے آئیڈیل وقت نہیں لیکن اس وقت آئندہ چیلنجز کےلیےتیارنہیں ۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کہتےہیں بورڈ مصباح اوروقارکےفیصلوں کااحترام کرتاہے،ثقلین مشتاق اورعبدالرزاق نیوزی لینڈکےخلاف سیریزمیں کوچنگ کریں گے،ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کےلیےکوچزکااعلانمناسبت وقت پرکیاجائےگا۔