معمر قذافی کے ایک اور بیٹے کو رہا کردیا گیا

05:58 PM, 6 Sep, 2021

طرابلس:لیبیا کے معزول صدر معمر قذافی کے ایک اور صاحبزادے کو رہا کر دیا گیا،سعدی قذافی کو طرابلس کی جیل سے رہا کیا گیا ہے ۔ امکان یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں ملک بدر کر کے ترکی بھیجا جائے گا جس کے لیے تیاریاں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید کی منظوری سے سعدی قذافی کی رہائی عمل میں آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ‏مصالحت کے بغیر ہم پیش رفت نہیں کر سکتے۔

 یاد رہے کہ سعدی قذافی نہ صرف ملکی فٹبال ٹیم کے رکن تھے بلکہ وہ کھیلوں کے امور کے ذمہ دار بھی تھے۔

لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو چھ سال بعد رہا کیا گیا تھا۔ واضح رہےکہ جب معمر قذافی کو باغیوں نے گولی مار کر ہلاک کیا تو اس وقت سیف الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے ‏اور انہیں زخمی حالت میں گرفتار کیا  گیا تھا۔

مزیدخبریں