پنج شیر کی فتح کے بعد امر اللہ صالح اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟اہم خبر آگئی 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Amrullah Saleh

کابل :طالبان کی طرف سے صوبہ پنجشیر کی فتح کے اعلان کے بعد یہ خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں کہ نائب صدر امر اللہ صالح اور احمد مسعود اس وقت کہاں ہیں کیا انہوں نے خود کشی کر لی ،یا پھر گرفتاری دیدی لیکن اب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ امر اللہ صالح تاجکستان فرار ہو چکے ہیں ۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے برادرانہ طریقے سے پنج شیر  کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کی ،لیکن شمالی ا تحاد کی جانب سے منفی جواب دیا گیا،انہوں نے کہا مذاکرات سے  معاملات حل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن دوسری طرف سے مثبت جواب نہ آیا ،مجبور ہو کر پنج شیر میں  فوجی کارروائی کرنی پڑی۔

ایک سوال کے جواب میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا  طالبان کےسپریم لیڈر ہبت اللّٰہ جلد منظر عام پر آئیں گے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ نے کہ کہاطالبان نے افغانستان کے تمام جنگی سازو سامان پر قبضہ کر لیا ہے ،ذبیح اللہ نےافغانستان کی سابق  افواج کو  نئی حکومت کیساتھ شامل ہونے کی اپیل بھی کی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا چین بڑی اقتصادی قوت افغانستان کیلئےبہت اہم ہے، افغانستان کی تعمیر نو،ترقی کیلئے چین کے تعاون کی ضرورت ہے،انھوں نے افغانستان  کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکابل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں جلد شروع کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں،قطر، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی کمپنی کی تکنیکی ٹیمیں کابل ایئرپورٹ کو دوبارہ آپریشنل بنانے کیلئے کام کر رہی ہیں۔