مصباح الحق، وقار یونس نے ورلڈ کپ سے جان چھڑانے کیلئے استعفیٰ دیا: شعیب اختر

03:16 PM, 6 Sep, 2021

لاہور: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس نے ورلڈ کپ سے جان چھڑانے کیلئے استعفیٰ دیا ۔ انہوں نے استعفیٰ ہی دینا تھا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ آج پاکستان کو ان کی ضرورت پڑی تو انہوں نے استعفیٰ دیدیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جو حالت ہے وہ کسی سے چھپی ہوئی نہیں ۔ یہ ویسا ہی کام ہوا ہے جیسے طالبان نے امریکی فورسز کے ساتھ کیا ۔ ان لوگوں کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں تھی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتے تھے رمیز راجہ انہیں چھوڑیں گے نہیں ، انہیں بورڈ کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے تھا ۔ انہیں ڈر کی بھاگنے کی ضرورت نہیں تھی ۔ مصباح کو علم تھا رمیز کی موجودگی میں کوچنگ مشکل ہو گی ۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بہت بڑا ایونٹ آنے والا ہے ، ہوسکتا ہے رمیز راجہ انہیں نہ نکالتے ، یہ خود کو ایکسپوز کرکے بھاگے ہیں ۔ اگر ورلڈ کپ پاکستان ہارتا تو ان کے پاس جانے کی وجہ ہوتی ۔ ان دونوں کا اس طرح بھاگ جانا سمجھ سے باہر ہے ۔ ورلڈ کپ ہے پورا زور لگانا چاہیے تھا ۔

واضح رہے کہ مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔ اب ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں عبوری ذمہ داری نبھائیں گے ۔

مزیدخبریں