تل ابیب :اسرائیل کی جیل سے الاقصٰی بریگیڈکے اہم کمانڈر سمیت چھ فلسطینی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 فلسطینی زیر زمین بنائی گئی ایک سرنگ کے ذریعے جیل سے فرار ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی حکام کے مطابق گبوا جیل میں صبح 3 بجے کے قریب کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کا الرٹ ملا اور بعدازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ جیل سے الاقصیٰ بریگیڈ کے سابق سربراہ زکریا زبیدی سمیت 6 فلسطینی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے جیل سے فلسطینیوں کے فرار کو انتہائی شرمناک واقعہ قرار دیا ہے جبکہ صیہونی پولیس اور آرمی نے مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔
اسرائیل حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی گرفتاری کے لئے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں