ترک نوجوان نے ویکسین کے کوڈ کا ٹیٹو بنوا لیا

02:09 PM, 6 Sep, 2021

روم : اٹلی کے نوجوان نے بازو پر ویکسین کا ٹیٹو بنوا لیا ، اس ٹیٹو کو سکین کرکے کوویڈ ویکسین سند کی تصدیق بھی کی جاسکتی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  جنوبی اٹلی کے شہر ریگیو کیلبریا کے رہنے والے 22 سالہ اینڈریا کولونیٹا نے  شہر کے سب سے بہترین ٹیٹو فنکارگیبریئل پیلیرون سے رابطہ کیا اورکورونا ویکسین کی سرٹیفکیٹ پر لگا بارکوڈ اپنے بازو پر گدوایا جو ہوبہو عین ڈیزائن کی طرح تھا۔ اب کوئی بھی فون یا اسکینر سے یہ تصدیق کرسکتا ہے کہ اینڈریا ’ویکسین شدہ‘ ہوچکے ہیں۔

 اینڈریا نے کہاکہ  یہ ٹیٹو اب اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ویکسین لگواچکے ہیں۔

یورپی یونین نے کئی ماہ قبل ڈجیٹل کووڈ سرٹفکیٹ جاری کیا تھا جسے اٹلی میں اس سال 6 اگست سے نافذ کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت لوگ، عوامی مقامات مثلاً ہوٹلوں اور سینما وغیرہ میں جاسکتے ہیں۔

اینڈریا نے بتایا کہ ویکسین ٹیٹو کے بعد دنیا بھر میں وہ مشہور ہوچکے ہیں اور ان کے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کی تعداد بھی بڑھی ہے۔

مزیدخبریں