پی آئی سی میں مریضوں کو زائد المعیاد اسٹنٹ ڈالنے کا معاملہ، انکوائری کمیٹی تبدیل  

12:57 PM, 6 Sep, 2021

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی میں مریضوں کو زائد المعیاد اسٹنٹ ڈالنے کے معاملے پر نیو نیوز کی خبر کے بعد محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے انکوائری کمیٹی تبدیل کر دی ہے۔

نیو نیوز نے معاملہ اٹھایا تھا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کیمٹی بنائی جائے۔ انکوائری ٹیم نے آج نئے سرے سے انکوائری شروع کر دی ہے۔

نئی انکوائری ٹیم تین ممبرز پر مشتمل ہے جن میں دو ممبرز صحت کے شامل ہیں۔ سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ اجمل بھٹی انکوائری ٹیم کے کنوئنیر ہیں۔

دیگر ممبرز میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ آصف طفیل اور چودھری پرویز الہیٰ انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کے پروفیسر طارق عباس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے پی آئی سی کے پروفیسرز ہی انکوائری کر رہے تھے جنہوں نے خود مریضوں کو زائد المعیاد اسٹنٹس ڈالے تھے۔

مزیدخبریں