کورونا وائرس، دنیا  بھر میں اموات  883742ہو گئیں، 2 کروڑ 70 لاکھ 65 ہزار سے زائد متاثر

12:37 PM, 6 Sep, 2020

کورونا وائرس، دنیا  بھر میں اموات  883742ہو گئیں، 2 کروڑ 70 لاکھ 65 ہزار سے زائد متاثر

نیویارک:  مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 70 لاکھ 65 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 83 ہزار 742 اموات ہو گئیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 91 لاکھ 65 ہزار 962 صحتیاب ہوچکے ہیں اوراس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 70 لاکھ 16 ہزار 85 ہے۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 64 لاکھ 31 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور وہاں ایک لاکھ 92 ہزار 818 اموات ہوئی ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 23 ہزار سے زائد اورایک لاکھ 26 ہزار 230 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 41 لاکھ 13 ہزار سے زائد  افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 70 ہزار 679 ہے۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 759 ہوگئی ہے۔

پیرو میں بھی 6 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 29 ہزار 687 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 156 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 58 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ،جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 779 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 67 ہزار 326 اموات ہوئی ہیں۔کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔

کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔دنیا بھر میں 20 مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی۔

مزیدخبریں