قوم بھر پور اعتماد کے ساتھ مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے،عاصم سلیم باجوہ

12:34 PM, 6 Sep, 2020

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تمام شہدء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے بہادر مسلح افواج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عاصم سلیم باجوہ نے  ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم بھر پور اعتماد کے ساتھ مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے  کہ پاکستانی مسلح افواج  دنیا کی وہ واحد  بہترین فوج ہے جس نے مئوثر  انداز میں  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 

مزیدخبریں