یونان مذاکرات کرے ورنہ تباہ کن جنگ کا سامنا کرنا کے لیے تیار رہے،ترکی

11:57 AM, 6 Sep, 2020

استنبول :مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی جانب سے تیل اور گیس کی تلاش کے مشن پر پیدا ہونے والے تنازع کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے پڑوسی ملک یونان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے اورکہاہے کہ یونان زیرآب قدرتی وسائل کے تنازع پرترکی کے ساتھ مذاکرات کرے ورنہ اسے تباہ کن جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں طبیہ شہر کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام تمام طرح کے پس منظر اور ان کے مرتب ہونے والے نتائج کے لیے تیار ہیں۔

دریں اثنا یونان کے وزیر خارجہ ترکی کے ساتھ پائے جانے والی کشیدگی کے جلو میں بات چیت کے لیے امریکا پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی حکام کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے بھی بات چیت کریں گے۔

مزیدخبریں