اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کے لئے شہادت کا جام پیا، آج کے دن اس عزم کی تجدید بھی کرتے ہیں کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا یوم دفاع کے موقع پراپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر فورم پر کشمیریوں کی وکالت کرتے رہیں گے،پاکستان ان کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی امداد جاری رکھے گا۔اے وطن تو سلامت رہے۔۔ شاد رہے۔۔ آباد رہے۔ پاکستان پائندہ باد۔