عبدالعلیم خان کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان

عبدالعلیم خان کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: وزیراعظم عمران خان  سےعبدالعلیم خان کی ملاقات ، پنجاب میں بلدیات کے حوالے سے اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم عمران خان سے  سابق سینئر وزیررکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں  ملاقات کی جس میں پنجاب کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئے ،پنجاب میں جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کی بات بھی کی گئی اور اس کا ٹاسک عبدالعلیم خان کو دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

 

 ذرائع کے مطابق ، وزیر اعظم نے علیم خان کو انتخابات  کے راستے کی تمام رکاوٹوں کو ہٹانے اور ان کے تحفظات دور کرنیکی بھی یقین دہائی کرائی ۔

 

عبدالعلیم سیاسی طور پر مضبوط اور عوام میں مقبول امیدواروں کو تلاش کریں گے اور مضبوط امیدواروں کا انتخاب کرکے لسٹ وزیراعظم کو دینگے ۔