یوم دفاع پر مشال ملک نے پاکستانیوں سے بڑی اپیل کر دی

04:28 PM, 6 Sep, 2019

 اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر سے ہندوستان کے فوجیوں کو نکالا جائے اور اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوائیں۔ 6 ستمبر کے موقع پر اپنے پیغام میں مشال ملک نے کہا کہ کشمیری قوم نہتی قوم ہے جس کے حریت رہنما جیلوں میں قید ہیں۔

انہوں نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ کرفیو ہٹانے کے لیے کشمیریوں کی آواز بنیں اور نماز جمعہ کے بعد کشمیریوں کے حق میں دعائیں کریں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ایک ہو کر یکجہتی کے ساتھ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع، یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے ساتھ، ساتھ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

مزیدخبریں