تھائی لینڈ نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

01:36 PM, 6 Sep, 2019

تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا , ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے کوالیفائی ٹورنامنٹ میں تھائی لینڈ کی ویمن ٹیم نے پاپوا نیو گنی کو بآسانی شکست دے دی۔

پاپوا نیو گنی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے تھے ، ان کی صرف تین بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہو سکیں ۔

فاتح ٹیم نے 17.3 اوورز میں مقررہ ہدف حاصل کر لیا ، چائی وی اور نیتاکن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ، بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی میزبان آئرلینڈ کو ہرا کر میگا ایونٹ کے لیے جگہ پکی کر لی ہے ۔

بنگلہ دیشی ٹیم نے 85 رنزکا ہدف 18.3 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔خواتین کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 8 مارچ 2020 میں شروع ہوگا۔

مزیدخبریں