سیم سنگ کا فولڈ ہونے والا فون آج متعارف کرایا جائیگا

سیم سنگ کا فولڈ ہونے والا فون آج متعارف کرایا جائیگا
کیپشن: image by facebook

سیول:دنیا کی معروف موبائل کمپنی سیم سنگ آج فولڈ ہونے والے گلیکسی 6 فائیو جی موبائل فون کو متعارف کرائے گی ، موبائل کو پہلے جنوبی کوریا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا ، اس کے بعد برطانیہ ، فرانس اور جرمنی میں فروخت شروع کی جائےگی۔

ماہرین نے بتایا کہ گیلکسی فولڈ اپنے سائز کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا اسمارٹ فون ہے جو ایک کتاب سے مشابہ ہے اور اسی کی طرح کھلتا و بند ہوتا ہے۔ موبائل فون کھلنے کے بعد تقریباً7.3 انچ کا ہوتا ہے۔

سام سنگ کے مطابق صارفین کو اس میں یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ اسکرین پر بیک وقت تین ایپلی کیشنز کھول سکیں گے جو ان کے لیے آسانی کا سبب ہوگی۔

موبائل فون کا پراسیسر 8 کور کا ہے جب کہ سامنے دس میگا پکسل کا کیمرہ نصب کیا گیا ہے ، فون کی پشت پر تین کیمرے دیے گئے ہیں جن میں سے ایک 16 اور دوسرے دو 12 میگا پکسل کے ہیں۔

تہہ دار موبائل فون میں 12 جی بی میموری دی گئی ہے جب کہ زیادہ ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے 512 کی جی بی کی چپ بھی لگائی گئی ہے۔

کمپنی نے صارفین کو یقین دلایا کہ اول تو اسکرین میں کسی بھی قسم کا کوئی نقص پیدا نہیں ہوگا کیونکہ اسے سخت جانچ پڑتال کے بعد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے لیکن اگر بالفرض اگر کسی بھی قسم کا نقص آیا تو کمپنی ازخود مرمت کے 70 فیصد اخراجات برداشت کرے گی۔