کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں مندی

11:08 AM, 6 Sep, 2019

اسلام آباد:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی ، 100 انڈیکس 57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 157 کی سطح پر دیکھا گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 29 پوائنٹس کی معمولی کمی پر ہوا ، کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

کاروبار کا آغاز 100 انڈیکس میں 30 ہزار 244 پوائنٹس پر تھا ، ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت رجحان موجود تھا اور انڈیکس 145 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30 ہزار 389 پوائنٹس پر موجود تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا جبکہ انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 496 پوائنٹس کا بھی دیکھا گیا اور انڈیکس 30 ہزار 740 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا تاہم یہ اضافہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام سے قبل 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کی کمی تک گر گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 30 ہزار 214 پوائنٹس پر پہنچ کر 29 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

مزیدخبریں