نارووال، بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، اسکول کے 7 بچے جاں بحق

نارووال، بجری سے بھرا ڈمپر رکشے پر الٹ گیا، اسکول کے 7 بچے جاں بحق
کیپشن: جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 3 بچیاں اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

نارووال: ظفر وال کے قریب ٹریفک حادثے میں اسکول کے بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نارووال کے علاقے ظفر وال میں بجری سے بھرا ڈمپر ٹائر پھٹنے سے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 7 بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ رکشہ قصبہ مراڑہ سے آرہا تھا جس میں اسکول کے 13 بچے سوار تھے۔ حادثے میں 5 بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 2 بچے جانبر نہ ہو سکے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے، 3 بچیاں اور رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔