اسلام آباد میں بین الاقوامی سطح کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نئی پالیسی کے تحت گاڑی چلاتے ہوئےسگریٹ نوشی کرنے پر چلان کیا جائیگا۔
تین بار چا لان کی صورت میں ڈرائیور کا لائسنس بھی معطل کیا جائیگا۔ اگلی نشست پر بیٹھے دونوں افراد کو سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری ہوگا۔ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر پابندی عائد ہوگی ۔
نئی پالیسی پر ایک ہفتے کے اندر عمل درآمد شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے،ان تمام احکامات پر عمل درآمد کے لیے حکام بالا کی جانب سے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔