کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، آرمی چیف

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، آرمی چیف
کیپشن: آج کا پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے، آرمی چیف۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے اور کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کے ورثا سے بات چیت باعث فخر ہے اور قیام پاکستان میں شہدا کا لہو شامل ہے۔ شہدائے پاکستان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور جب بھی ضرورت پڑی بیٹوں نے لبیک کہا، شہداء نے اپنا کل ہمارے آج کے لئے قربان کر دیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم دفاع کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ آج کا پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے اور یہ پیغام پورے خطے اور دنیا کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے پوری کیں۔ اب اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسندی کو عملی طور پر رد کرے۔