سام سنگ اس سال فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف کروائے گا

08:00 PM, 6 Sep, 2018

نیویارک :سام سنگ الیکٹرانکس  کا  فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف کر وانے کا فیصلہ، یہ جدید سمارٹ فون اسی سال متعارف کروایا جائے گا۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق، سمارٹ فونز ٹیکنالوجی کمپنیز  فولڈ ہونے والے  موبائل فون  ڈسپلے پر توجہ مرکوز کررہی ہیں، سام سنگ کا   سمارٹ فون ایک روایتی فلپ فون کی طرح نہیں ہو گا جیسا کہ تصور کیا جا رہا ہے۔  ایک  ہینڈسیٹ  دو حصوں پر مشتمل  ہوتا ہے، لیکن جنوبی کوریائی ٹیکنالوجی کمپنی  حقیقی بینڈ ایبل ڈسپلےفون  پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

سی ای او  آئی ٹی  سام سانگ الیکٹرانکس، ڈی جی کوہ نےسی این بی سی کو بتایا کہ صارفین کے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس قسم کے ہینڈسیٹ کے لئے ایک مارکیٹ موجود  ہے-

انہوں نے کہ  مزید تفصیلات سان فرانسسکو میں نومبر میں  ہونے والی سام سنگ ڈویلپر کانفرنس میں  کیا جائے گا، تاہم کوہ نے اس وقت کوئی اشارہ نہیں دیا کہ یہ سمارٹ فون کب تک صارٖفین کے لیے دستیاب ہو گا .

سی ای او نے اعتراف کیا کہ ڈویلپنگ  عمل کافی پیچیدہ ہے. جولائی میں سام سنگ  کی طرف سے  اعلان کیا گیا ہے کہ اس کے حال ہی میں تیار کردہ لچکدارOLED اسمارٹ فون پینل نے امریکہ کی  گلوبل سیفٹی مشاورت کمپنی کی   سرٹیفیکیشن اور  اینڈ رائیڈ  لیبارٹریز سے تصدیق حاصل کی تھی.

مزیدخبریں