ممبئی : لیجینڈ بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کو ایک مرتبہ پھر ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا ،دلیپ کمار کو حالت خراب ہونے کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمارکو نمونیہ کی شکایت تھی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال لایا گیا،طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ انہیںدوسے تین دنوں میں ہسپتال سے رخصت کردیا جائیگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہنشاہ جذبات کو سینے کے انفیکشن کی شکایت پہلے بھی ہو چکی ہے اور اسی وجہ سے وہ پہلے بھی اسپتال میں داخل رہے،گزشتہ رات نہیں ایک مرتبہ پھر چیسٹ انفیکشن کے باعث حالت خراب ہونے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔