روہت شرما نے سوشل میڈیا پر کوہلی اور انوشکا کو ”ان فالو“ کردیا

04:33 PM, 6 Sep, 2018

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ایشیاءکپ کے لیے بنائے گئے کپتان روہت شرما کے درمیان کھچاؤ اور دوریاں سامنے آنے لگی ہیں ، روہیت شرما نے قائم مقام کپتان بنتے ہیں ویرات کوہلی کوسوشل میڈیا پران فالو کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے ستارے کچھ گردش میں نظر آرہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے دورے پر ایک روزہ سیریز میں شکست کھائی پھر ٹیسٹ سیریز بھی گنوائی جس کے بعد ایشیا کپ میں آرام دینے کے غرض سے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ حال ہی میں روہت شرما کو انگلینڈکے دورے میں جگہ نہیں دی گئی تھی۔ پہلے تین ٹیسٹ کے بعد آخری دو ٹیسٹ میچوں کیلئے بھی روہت کو منتخب نہیں کیا گیا ، بلکہ روہت شرما کے بدلے پرتھوی شا اور ہنوما وہاری کو موقع دیا گیا تھا،اور ٹیم کے انتخاب میں کپتان کا کردار اہم ہوتا ہے ،اسی وجہ سے شاید روہت شرما ناراض ہیں اورنہ صرف انہوں نے کوہلی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا بلکہ ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو بھی ان فالو کر دیا ہے۔ان فالو کرنے کے بعد قیاس آرائیوں میں تیزی آگئی ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

واضح رہے کہ روہت شرما کو 15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے ، ایشیاء کپ میں ویرات کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی جگہ روہت شرما کو کپتان بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں