راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی اہلیہ شہید پولیس سب انسپکٹر عباس کے گھر پہنچ گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ آرمی چیف 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ شہید سب انسپکٹر عباس کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے شہید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے سے زیادہ کوئی عظیم قربانی نہیں ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ ہماری جانیں پاکستان کے لیے وقف ہیں۔