راولپنڈی: میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ عظیم قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولتیں۔ یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر شہیدوں کی ملک کیلئے عظیم قربانیوں پر شکریہ ادا کریں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج یوم دفاع اور شہداء ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آیئے شہیدوں کے گھر جائیں اور شہدا کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کریں۔
It’s ‘Defence & Martyrs Day’ today. Let’s visit homes of our martyrs. Let’s salute them and their great families. Let’s thank them for their great sacrifices for our country. Great nations never forget their martyrs; we are a great nation.#WeLovePakistan
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 6, 2018
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئیں شہداء کی ملک کیلئے عظیم قربانیوں پر شکریہ ادا کریں کیونکہ عظیم قومیں کبھی بھی اپنے شہداء کو نہیں بھولتیں اور ہم عظیم قوم ہیں۔
ادھر ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مزار اقبال پر پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ میجر عزیز بھٹی شہید کی جائے شہادت اور میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔