ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔شاہد اور میرا کے بیٹے کی پیدائش ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہوئی۔
تفصیلات مطابق بالی ووڈ اداکار نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔جوڑے نے اپریل 2018 میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا۔شاہد کپور اِن دنوں اپنی آنے والی 'بتی گل میٹر چالو' کی تشہیر میں مصروف ہیں، جن کا اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش پر صرف ایک ہفتے کی ہی چھٹی لے سکیں گے۔
شاہد کپور نے لکھا تھا، '2016 میں میشا کی پیدائش کے وقت میں نے کچھ مہینوں کی چھٹی لی تھی، اس مرتبہ بھی میں ایک مہینے کی چھٹی لینا چاہ رہا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ میں کام سے صرف ایک ہفتے کی ہی چھٹی لے سکوں گا، اگرچہ یہ بہت کم وقت ہے لیکن حالات ہی کچھ ایسے ہیں۔'