لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو سلام، غازیوں کی جرأت اور بہادری کو بھی سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔
سردار عثمان بزدار نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا نئے پاکستان میں پوری قوم ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ یوم دفاع و شہداء منا رہی ہے۔ 6 ستمبر 1965ء کو پاک افواج اور پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔
خیال رہے یوم دفاع و شہداء آج ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔