سندھ کے تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد

سندھ کے تعلیمی اداروں میں کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد
کیپشن: فوڈ اتھارٹی نے چائنا سالٹ کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں کاربو نیٹڈ سافٹ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول کالجز میں پاپڑ سمیت رنگ دار اسنیکس کی فروخت پر بھی پابندی کر دی گئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی نے چائنا سالٹ کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ نوزائیدہ بچھڑے اور کٹے کو ذبح کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں پھلوں کو کاربائیڈ سے پکانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ مٹھائی میں استعمال ہونے والے رنگ کاٹ بیچنگ ایجنٹ پر بھی پابندی ہو گی۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھلے مصالحوں کی فروخت ایک سال کے بعد بند کر دی جائے گی۔