ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ و سیاست دان ہیما مالنی نے کہا ہے کہ اداکاری ان کی زندگی کا حصہ نہیں رہی اور زندگی کا وہ دور ختم ہو گیا ہے۔
ہیما مالنی نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا اداکاری کا دور ختم ہو گیا ہے اگر انہیں فلم باغبان “یا اس جیسے کچھ منفرد اور دلچسپ کردار کی پیشکش کی گئی تو وہ ضرور کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ساری توجہ ایک ڈانس شو پر ہے جس میں وہ رقص نہیں کریں گی بلکہ پروڈیوسر ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ انہوں نے رقص کرنا چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ ڈانس کے شعبے کو بھی جاری رکھنا چاہتی ہیں۔