نیپیاڈا : روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے پر میانمار کی وزیر اعظم آنگ سان سوچی کا نوبل انعام خطرے میں پڑ گیا ۔
اطلاعات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف نوبیل کمیٹی کو پٹیشن کیلئے تین لاکھ دستخط درکار ہیں ۔ جبکہ اب تک 2لاکھ 96ہزار سے زائددستخط ہو چکے ہیں جس کے بعد امید ہے کہ جلد ہی نارویجن نوبل کمیٹی اپنے اجلاس کا آغاز کر کے آنگ سان سوچی کو ملنے والے نوبل انعام کو منسوخ کر سکتی ہے۔