یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے ٗ پاکستانی جوڑا ہنی مون منانے حج پر پہنچ گیا

09:16 PM, 6 Sep, 2017

لاہور :سعودی میڈیا میں ان دنوں پاکستانی جوڑے کے بڑے چرچے ہیں جنہوں نے شادی کے بعد دنیا کے اور کسی بھی ملک جانے کے بجائے ہنی مون پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جانے کا فیصلہ کیا اور اللہ نے انہیں حج کی سعادت عطا کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اکبر نے بتایا کہ اس کی شادی گزشتہ ماہ ہی ہوئی ہے۔ شادی کے بعد جب میں نے اپنی دلہن سے دریافت کیا کہ وہ ہنی مون پر کہاں جانا پسند کریگی تو اس نے کہا میری خواہش ہے کہ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جاؤں۔ بیوی کی فرمائش سن کرہنی مون پر جانے کی کوشش شروع کر دی۔ حج سیزن شروع ہو چکا تھا جس کیلئے حج گروپ کی خدمات حاصل کی اور بیوی کو بتایا کہ ہم امسال حج کیلئے ارض مقد س جارہے ہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے مکہ مکرمہ جانے کی فرمائش کی تھی شاید وہ قبولیت کی گھڑی تھی کہ رب تعالیٰ نے ہمیں حج کیلئے بلا لیا۔ شادی کے بعد میں نے جب شوہر سے دریافت کیا کہ میری فرمائش کا کیا ہوا تووہ خاموش ہو گئے۔ چند دن بعد اسی طرح خاموشی رہی پھر ایک دن انہوں نے بتایا کہ ہم حج پر جارہے ہیں۔

مزیدخبریں