لاہور:خواتین اپنے پاﺅوں کو خوبصورت بنانے کیلئے بہت سے جتن کرتی نظر آتی ہیں اور ان میں اپنے پاﺅں خوبصورت رکھنے کا شوق بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔جس کیلئے وہ مہنگی کریموں کا باقاعدگی سے استعمال کرتی نظر آتی ہیں۔
آج ہم آپکو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے جو انتہائی نادر اورآزمودہ نسخہ ہے ۔اس نسخے پر عمل کرنے کے لئے آپ کو دن میں چند لمحے اور باورچی خانے میں موجود دو چیزیں درکار ہوں گی۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں:
اجزا
بیکنگ سوڈا دو سے تین کھانے کے چمچ
دودھ تین سے چار کپ
بنانے کا طریقہ
دودھ کو نیم گرم کرنے کے بعد اسے کسی بڑے بیسن میں ڈال دیں۔اب اس دودھ میں اپنے پاﺅں 5منٹ تک رکھیں اور پھر اس میں بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کردیں۔اس کے بعد اپنے پاﺅں کو اس محلول میں مزید چند منٹ تک بھگوکررکھیں اور پھر پاﺅںکو کسی صاف تولیے سے پونچھ لیں۔آپ چاہیں تو اس ٹریٹمنٹ کے بعد کوئی کریم یا لوشن لگالیں۔چند دنوں تک یہی عمل دہرانے سے آپکو خود واضح فرق نظر آئے گا۔