ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم ”گلے بوائے “ کے لئے بڑی قربانی دیدی۔
بھارتی ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ نے فلم ”پدماوتی“میں علاﺅالدین خلیجی کے بڑھاپے کا کردار ادا کرنے کے لئے لمبی داڑھی جبکہ ان کی جوانی کے کردار کے لئے چھوٹی داڑھی رکھی ۔لیکن اب انہوں نے زویا اختر کی نئی فلم ”گلے بوائے “ کے لئے کلین شیو کروا دی ہے۔ رنویر سنگھ نے اپنے سات سالہ کیرئیر میں صرف تین فلموں کے لئے داڑھی منڈوائی ہے جن میں 2012ءمیں بننے والی فلم ”بینڈ باجا بارات “،2015”دل دھڑکنے دو“ اور2016ئ میں فلم ”بے فکرے“ شامل ہیں۔