یاسر شاہ بھی کیریبیئن پریمیر لیگ کا حصہ بن گئے

06:46 PM, 6 Sep, 2017

لاہور : کیریبیئن پریمیر لیگ میں بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے لیگ سپنر یاسر شاہ سے معاہدہ کرلیا۔
پاکستانی سپنر کیریبیئن پریمیر لیگ کے پلے آف اور فائنلز مرحلے میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔مایہ ناز کھلاڑی یاسر شاہ کچھ روز قبل ہی انگلش کاﺅنٹی کینٹ کے لیے عمدہ پرفارمنس دکھانے کے بعد وطن واپس لوٹے ہیں جبکہ وہ جنوبی افریقہ کی گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں بھی جوہانسبرگ جائنٹس کی نمائندگی کریں گے۔

مزیدخبریں