سعودی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خوشی سے نہال

06:04 PM, 6 Sep, 2017

جدہ:بے پناہ مسرّت ، تالیاں اور فتح کا نشان.. جی ہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ملک کی ٹیم کے 2018 میں روس میں ہونے والے عالمی کپ فٹ بال کے لیے کوالیفائی کر لینے پر اپنی خوشی کا اظہار اسی طریقے سے کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ٹیم نے منگل کی شام جاپان کی فٹ بال ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر آئندہ سال ہونے والے عالمی میلے کے لیے کوالیفائی کیا۔جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سِٹی کے "الجوہرہ" اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سعودی ولی عہد سمیت 62175 تماشائی موجود تھے۔


سعودی عرب کی ٹیم عرب ممالک میں پہلی اور دنیا بھر میں آٹھویں ٹیم ہے جس نے روس میں ہونے والے آئندہ عالمی کپ میں اپنی شرکت یقینی بنا لی ہے۔اس جیت کے بعد سعودی عرب اپنی تاریخ میں پانچویں مرتبہ فٹ بال کے عالمی کپ میں حصہ لینے کا مستحق قرار پایا ہے۔ اس سے قبل وہ 1994 میں امریکا ، 1998 میں فرانس، 2002 میں جنوبی کوریا اور جاپان اور 2006 میں جرمنی میں ہونے والے مسلسل چار عالمی کپ مقابلے کھیل چکا ہے۔

ادھر سعودی عرب کے 2018 میں روس میں ہونے والے آئندہ عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کر لینے کے بعد دبئی کا برج خلیفہ سعودی پرچم سے سجا دیا گیا۔

مزیدخبریں