جنگ ستمبر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے والی تصویر نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

02:50 PM, 6 Sep, 2017

لاہور: ملک بھر میں آج یوم دفاع کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔یوم دفاع کے موقع پر سوشل میڈیا پر بھی کئی تصاویر اور شہدا کی یادگار کی تصاویراپ لوڈ اور شئیر کی گئیں لیکن ان تمام تصاویر میں ایک تصویر ایسی بھی تھی جس نے 52 سال بعد آج کے دن بھی پاکستانیوں کے سر فخر سے بُلند کر دیئے۔

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ 06 ستمبر 1965ء کو پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے دانت بھی کھٹے کیے اور نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی اخبارات کی شہ سُرخیاں بھی بنائیں۔ 06 ستمبر 1965ء کو ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ ہونے والی اس جنگ میں فتح پاکستان کی ہوئی جسے بین الاقوامی میڈیا نے بھی نمایاں کوریج دی اور آج 52 برس بعد اسی کوریج کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جنہوں نے پاکستان کے سوشل میڈیا صارفین کا سر ایک مرتبہ پھرفخر سے بُلند کر دیا ہے ۔ 

ان تصاویر سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان 1965ء کی جنگ کا فاتح تھا اور کوئی بھی منفی قوت پاکستان کو کسی بھی قسم کانقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا سائٹس فیس بُک اور ٹویٹر پر بھی شئیر کیا گیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کا دفاع کرنے پر ہم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدا کی ملک و قوم کمے لیے دی گئی قربانیوں کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدخبریں