بوبی ڈارلنگ کو شوہر کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

12:39 PM, 6 Sep, 2017

ممبئی:معروف بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس سے شہرت حاصل کر نے والی بوبی ڈارلنگ کو شوہر کی جانب سے قتل کرنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ 

بوبی ڈارلنگ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے سسرال اور شوہر کی جانب سے گھر یلو تشدد کے خلاف پولیس میں درخواست دائر کی تھی جس کے بعد میرےشوہر رامنک شرماکی جانب سے مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بوبی ڈارلنگ انٹرویو میں کہا کہ مجھے اپنے شوہر سے طلاق چاہیے مجھے ان سے جان کا خطرہ ہے میں اور اب ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی جبکہ رامنک شرما نے اپنےاو پر لگے تمام الزامات کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ بابی ڈارلنگ کے پاس گزشتہ پانچ سال سے کوئی کام نہیں ہے اور وہ یہ صرف اور صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ بوبی ڈارلنگ کی رامنک شرما سے پچھلے سال  شادی ہوئی تھی اور انہوں نے اپنا نام پاکھی شرما رکھ لیا تھا۔

مزیدخبریں