ارجن رام پال پر 2کروڑ روپے کےغبن کا الزام

11:21 AM, 6 Sep, 2017

ممبئی:بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار ارجن رام پال پر فلم  پروڈیوسر نے 2 کروڑ کے غبن کا الزام لگا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن رام پال کی فلم "ڈیڈی"کی ریلیز سے 3 دن پہلے فلم کے پروڈیوسر نے الزام عائد کیا ہے کہ ارجن رام پال کے پروڈکشن ہاؤس نے 2 کروڑ کا غبن کیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر نے پروڈکشن ہاؤس پر ایف آئی آر دائر کر دی ہے۔
فلم کے پرودیوسر مندار ڈلوی نے کہا فلم کی کاسٹنگ سے پہلے تمام شرائط و ضوابط طے ہونےکے باوجود کسی شرط پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔تاہم ارجن رام پال اور مندار نے تمام سٹیٹمنٹس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں