؎بھارتی ڈاکٹروں نے خاتون کے معدے سے کئی سو گرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا 

10:42 AM, 6 Sep, 2017

ممبئی:ڈاکٹروں نے بھارتی خاتون  معدے سے 750 گرام بال نکال کے اس کی جان بچالی۔ بھارتی میڈیا سے مطابق 20سالہ ارچنا سالوں سے اپنے ہی بال توڑ کے کھانے کی عادی تھی۔ اچانک اس کا وزن تیزی سے گرنا شروع ہو گیا تھا اور وہ کچھ بھی کھاتی تھی تو اسے قےآجاتی تھی۔ 

گزرتےوقت کے ساتھ ارچنا کی حالت غیر ہو تی جا رہی تھی اورجب اس کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تو اس کا وزن با مشکل 30 کلو تھا ۔مکمل جانچ پڑتال کے بعد ڈاکٹرز اس نتیجے پر پہنچے کہ اس کے معدے میں بالوں کا گچھا ہے۔
ڈاکٹرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہسپتال کی تاریخمیں پہلی دفعہ ایسا کیسدیکھاہے۔تاہم ارچنا کا آپریشن کامیاب ہو گیا ہے اور اب وہ خطرے سے باہر ہے۔

مزیدخبریں