لاہور:وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بتائیں کہ پچھلے 24 گھنٹے وہ کہاں تھے اور انہوں نے یہ ڈراما کیوں رچایا۔
عطا تارڑ نے کہا آپ نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی، ملکی تشخص کو تباہ کرنے کی کوشش کی، ایک پولیس اہلکار کی جان لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بتائیں کہ وہ لوگوں کو بے سروسامان چھوڑ کر چھپے کیوں، بھاگے کیوں اور گمشدگی کا ڈراما کیوں رچایا۔