علی امین گنڈا پور اسلام آباد سے واپسی ؟ تفصیلات آگئیں

05:38 PM, 6 Oct, 2024

اسلام آباد: وزیراعلیٰ  کے پی علی امین گنڈا پور کا قافلہ پہلے اسلام آباد ٹول پلازہ گیا، ٹول پلازہ سے وزیراعلیٰ نے واپس سنگجانی جانے کا فیصلہ کیا، وزیراعلیٰ سنگجانی کے راستے بلیو ایریا اسلام آباد میں داخل ہوئے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سنگجانی میں قافلے سے الگ ہوکر اسلام آباد چائنہ چوک گئے تھے، چائنہ چوک سے تین بجے کے بعد وزیر اعلیٰ غائب ہو گئے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور چائنہ چوک سے کےپی ہاؤس اسلام آباد کے لیے نکلے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے گزشتہ رات سے لاپتہ ہیں،ذرائع وزارت داخلہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری یا حراست میں لے جانے کی بے بنیاد افواہیں اڑائی جارہی ہیں، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں،مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواؤں سے گریز کیا جائے۔

مزیدخبریں