اسلام آباد اور پنڈی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع

01:20 PM, 6 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں ، اس کے علاوہ بند راستے بھی ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ اندرون شہر  سے تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیئے گئے، مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے ، کچھ دیر تک تمام رکاوٹیں ہٹا کر راستے بھی کھول دیئے جائیں گے، فیض آباد اور راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے دیگر راستے کھولنا اسلام آباد انتظامیہ کا اختیار ہے۔

مزیدخبریں