ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرا آج، برج خلیفہ دونوں ٹیموں کے رنگ میں رنگ گیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرا آج، برج خلیفہ دونوں ٹیموں کے رنگ میں رنگ گیا

دبئی : آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو دونوں ٹیموں کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔

برج خلیفہ پاکستان اور بھارت کے جھنڈوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا جبکہ دونوں ٹیموں کی کپتانوں کی تصاویر کو بھی اس پر آویزاں کیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

دونوں ٹیمیں آج اپنے گروپ کا دوسرا، دوسرا میچ کھیلیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سکیورٹی کے انتظامات بھی مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ پہلے میچ کی طرح بھارت کے خلاف بھی عمدہ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ قومی ویمن ٹیم ایونٹ کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے دھول چٹا چکی ہے جبکہ بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں