جو بائیڈن نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا

10:40 AM, 6 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن : صدر جو بائیڈن نے سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا۔

بین الاقوامی  میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ کاالزام جھوٹا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے طوفان سے متاثرین کی رقم چرا کر دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر خرچ کردی ہے۔

امریکی صدرجو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ یہ کام خود ٹرمپ نے کیا تھا۔ان کا کہنا ہےکہ  سیلاب سے متاثرہ ریاستوں میں ہر ممکن امداد پہنچائی جارہی ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکا کی 6 ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 223 تک جا پہنچی، سینکڑوں افراد لاپتا ہوگئے۔جبکہ ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے طوفان سے متاثرین کی رقم چرا کر دستاویز نہ رکھنے والے امیگرینٹس پر خرچ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں