لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش سے موسم خوشگوار

10:30 AM, 6 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:  صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 لاہور کے علاقے مسلم ٹاون اچھرہ گڑھی شاہو، مال روڈ، ڈیوس روڈ، فیروزپور روڈ، شالیمار، باغبانپورہ، گوالمنڈی، گلشن راوی، سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

واضح رہے  کہ گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے جل تھل ایک ہو گیا تھا، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں پھالیہ، کامونکی، وزیر آباد، شرقپور شریف، مریدکے اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

مزیدخبریں