علی امین گنڈاپور کی مبینہ گمشدگی : خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

10:20 AM, 6 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر کے پی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا۔

 اسمبلی سیکرٹریٹ نےاتوار کے روز اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

 اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی کے پی کے اغوا ہونے کے معاملے پر بحث کی جائے گی جبکہ خیبر پختونخوا  ہاؤس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کو زیر غور لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں کے پی  ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچانے اور قبضہ کرنے اور  اسلام آباد پولیس کی جانب سے تشدد پر بھی بحث ہوگی۔

اس حوا لے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اسمبلی اجلاس بلایا گیا ہے۔

مزیدخبریں